آرٹیکل 245 کے نفاذ اور فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست پر اعتراضات عائد
سپریم کورٹ نے آرٹیکل 245 کے نفاذ اور فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف دائر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر اعتراضات عائد کردیے۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران خان کی درخواست پر 9 اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے اعتراضات لگانے کے بعد درخواست واپس کردی۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے آرٹیکل 245 کا نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
اعتراض میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے کون سے حقوق متاثر ہوے واضح نہیں کیا گیا، وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کو کیسے فریق بنایا جاسکتا ہے؟۔
مزید پڑھیں: پچھلی بار آرٹیکل 245 کے نفاذ سے کیا ہوا تھا؟
اعتراض میں مزید کہا گیا کہ غیر معمولی دائرہ اختیار استعمال کرنے کی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی ، درخواست گزار نے متعلقہ فورم پر رجوع نہیں کیا، درخواست میں مختلف نوعیت کی استدعا نہیں کی جا سکتی۔
Comments are closed on this story.