Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پمزاسلام آباد کی ایمبولینس آٹا اسمگلنگ کیلئےاستعمال ہونے لگی

سوشل میڈیا پر آٹا لوڈ کرنے کی تصاویر وائرل
اپ ڈیٹ 06 جون 2023 03:38pm
تصویر: ٹوئٹر/اسلام آباد اپڈیٹس
تصویر: ٹوئٹر/اسلام آباد اپڈیٹس

پمز اسپتال اسلام آباد کی ایمبولینس آٹا اسمگلنگ کے لئے استعمال ہونے لگی۔

سرکاری ایمبولینس میں آٹا آزاد کشمیر سے راولپنڈی لایا گیا۔

سوشل میڈیا پر آٹا لوڈ کرنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

دھیر کوٹ آزاد کشمیر چنار اسپتال سے آٹا ایمبولینس میں لوڈ کرنے کی خبر سامنے آنے پر ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر (ای ڈی) پمز نے انکوائری کا حکم دے دیا۔

ای ڈی نے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

PIMS Hospital Islamabad

Flour Smuggling