Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات : شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 4 اور گہرائی 125 کلو میٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز
شائع 06 جون 2023 01:41pm
Earthquake tremors in Mingora city and surrounding areas of Swat - Aaj News

سوات شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محوس کیے گئے۔

مینگورہ شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ زمین لرزنے کے بعد شہریوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کیا۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4 اور گہرائی 125 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے بعد لوگوں نے کوشش کی کہ وہ گھروں اور دفاتر سے نکل کر کھلے مقام پر پہنچے۔ زلزلے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور اسپتالوں میں طبی عملہ الرٹ ہوگیا۔

earthquake

rescue 1122

Pakistan Meteorological Department

edhi