Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ، اسٹاک مارکیٹ میں42 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

اوپن مارکیٹ میں دو روپے مہنگا ہوکر ڈالر 305 روپے پر آگیا
شائع 06 جون 2023 12:57pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

ملکی تبادلہ منڈیوں میں 56 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر کی لین دین 285 روپے 75 پیسے میں جاری ہے۔

ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں دو روپے اضافے کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 305 روپےپر آگئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، 100 انڈیکس کی 349 پوائنٹس اضافے کے بعد 42 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

pakistan stock exchange

USD VS PKR

dollar prices