Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف سے رواں ماہ معاہدہ ہونے کی امید ہے، وزیراعظم

پر امید ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام عملی شکل اختیار کر لے گا، شہباز شریف
اپ ڈیٹ 06 جون 2023 11:43am
تصویر بشکریہ: اناطولیہ
تصویر بشکریہ: اناطولیہ

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رواں ماہ معاہدہ ہونے کی اُمید ہے۔

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان معاہدے پر وزیراعظم بہت پُرامید ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ترکیہ کی قومی خبررساں ادارے اناطولیہ کی نمائندہ دل آرا حمید کوانٹرویومیں کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم اب بھی بہت پُرامید ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام عملی شکل اختیار کر لے گا، عالمی مالیاتی فنڈ کی طرف سے ہمارا نواں جائزہ تمام شرائط و ضوابط سے مطابقت رکھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف فنڈنگ حاصل کرنے کے لیے پاکستان تمام اقدامات مکمل کر چکا ہے، اُمید ہے کہ ہمیں اس ماہ کوئی اچھی خبر ملے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت دوست ممالک کی مدد کے ذریعے معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب رہی ہے۔ پاکستان اور ترکیہ مستقبل میں بائیو گیس، شمسی توانائی اور پن بجلی کے شعبوں میں تجارت اور باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئی ہیں۔

پاکستان کی وزارت خزانہ بھی ان خیالات کا اظہار کرچکی ہے کہ آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انٹونیٹ مونیسو سیح پُریقین ہیں کہ وہ بہت جلد عملے کی سطح کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

economic crisis

IMF PAKISTAN

International Monetary Fund (IMF)