خیبر پختونخوا میں پہلی بار قیدیوں کی رہائی کیلئے آن لائن آرڈرکا آغاز
اس اقدام سے جلد انصاف کی فراہمی ممکن ہوگی، وکلاء
خیبرپختونخوا میں پہلی بار قیدیوں کی رہائی کیلئے آن لائن پروانوں کا آغاز کردیا گیا۔
پشاور میں کچہری سے سینٹرل جیل تک فائبر آپٹیک کیبل کی تنصیب کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشفاق تاج نے پہلا آن لائن رہائی کا پروانہ جاری کردیا۔
آن لائن پروانوں سے وقت کی بچت، دھوکہ دہی اور رشوت کی روک تھام ہوگی جب کہ آن لائن رہائی کے پروانوں کا نظام تجرباتی طور پر شروع کیا گیا ہے جسے کامیابی پر صوبے کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔
وکلاء برادری نے اس اقدام کو احسن قرار دیتے ہوئے آج نیوز کو بتایا کہ آن لائن پروانوں سے جلد انصاف کی فراہمی ممکن ہوگی۔
peshawar
district and session court
مقبول ترین
Comments are closed on this story.