Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے لاپتہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی لاش برآمد

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس بی سی اے اظہر خان 3 جون سے لاپتہ تھے، ورثاء
اپ ڈیٹ 06 جون 2023 09:57am

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 3 جون سے لاپتا اسسٹنٹ ڈائریکٹر اظہر خان مردہ حالت میں پائے گئے۔

کراچی ایدھی سرد خانے میں گزشتہ روز لاش لائی گئی ۔ جس کی شناخت اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اظہرخان کے نام سے ہوئی۔

ملیر کے رہائشی ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ورثا کا کہنا ہے کہ اظہر خان تین جون سے لاپتا تھے۔

ایدھی سرد خانہ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاش طاہر وہاب نامی شخص نے رکھوائی تھی، متعلقہ شخص نے سرد خانے کو غلط معلومات فراہم کیں۔

واقعے کی اطلاع پر سمن آباد پولیس ایدھی سرد خانے پہنچی اور ضروری معلومات اکھٹی کیں۔

missing person

Karachi Police

Karachi Crime