Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خان پور: تین سگے بھائی کھیلتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جاں بحق

دوکم سن بھائیوں کی نعشیں برانچ ہیڈ بنگلہ شیخاں سے مل گئیں
اپ ڈیٹ 06 جون 2023 10:00am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

خان پور کے علاقے فتح پور کمال میں تین سگے کم سن بھائی کھیلتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سات سالہ ابو بکر، پانچ سالہ محمّد عثمان، تین سالہ محمّد علی جاں بحق ہوئے ہیں۔

دو بھائیوں کی نعشیں برانچ ہیڈ بنگلہ شیخاں سے مل گئیں ایک کی تلاش جاری تھی کہ اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق آج صبح ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا تو تیسرے بچے کی لاش بھی نہر سے مل گئی، تینوں بچوں کی نماز جنازہ اکٹھے پڑھائی جائے گی۔

children

khanpur

drowned