Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نئی جماعت رجسرڈ کروانے کا معاملہ: ترین گروپ تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا

حتمی فیصلے کے لیے دوبارہ اجلاس طلب کیا جائے گا
شائع 05 جون 2023 09:44pm
تصویر بزریعہ سوشل میڈیا
تصویر بزریعہ سوشل میڈیا

نئی جماعت رجسرڈ کروانے کے معاملے پر ترین گروپ تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا، گروپ یا نئی سیاسی جماعت پر فیصلہ کرنے کے لیے دوبارہ اجلاس بلایا جائے گا۔

ذرائع ترین گروپ کے مطابق جہانگیر ترین کی زیرصدارت اجلاس میں نئی سیاسی پارٹی بنانے یا گروپ رجسٹرڈ کرواںے پر فیصلہ ںہ ہو سکا، حتمی فیصلے کے لیے دوبارہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی چھوڑنے والے ہم خیال اراکین کا جہانگیر ترین گروپ میں نہ جانے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے کچھ ارکین پارٹی رجسٹرڈ کروانے کے حامی ہیں جبکہ دیگر اراکین نے گروپ رجسٹرڈ کروانے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: نئی سیاسی صف بندی، جہانگیر ترین اور سابقین پی ٹی آئی کے الگ الگ اجلاس

ان اراکین کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت حکومت کے اتحادی ہیں، نئی پارٹی رجسٹرڈ کروانا قبل ازوقت ہو گا، نئی پارٹی کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی، عوام دوست پارٹی یا پاکستان انصاف پارٹی تجویز کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

عوام دوست پارٹی کے نام کی تجویز منظر عام پر آنے کے بعد اس نام سے رجسٹرڈ جماعت کے سربراہ سامنے آ گئے۔

مزید پڑھیں: جہانگیر ترین کی فردوس عاشق اعوان سمیت 20 سے زائد سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں

عوام دوست پارٹی کے چیئرمین چوہدری جہانزیب نے بیان جاری کیا ہے کہ عوام دوست پارٹی پہلے سے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ اور سیاست میں سرگرم ہے، تمام صوبوں میں ہمارا سیٹ اپ کام کررہا ہے، لہٰذا ہمارے نام کو استعمال نہ کیا جائے۔

lahore

Jahangir Tareen

Jahangir Tareen Group