Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

نصیر الدین شاہ نے فلم فیئر ایوارڈز کے ساتھ کیاکیا؟ حیران کن انکشاف

میرے نزدیک ان ٹرافیوں کی کوئی اہمیت نہیں، اداکار
شائع 05 جون 2023 09:37pm

بھارتی فلم انڈسٹری کے سینیئر ترین اداکار نصیر الدین شاہ نے فلمی ایوارڈز سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

بالی ووڈ کے سینیئر ترین اداکار نصیر الدین نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میرے نزدیک ان ایوارڈز کی کوئی اہمیت نہیں ہے، میں انہیں بالکل سنجیدگی سے نہیں لیتا۔

ایک انٹرویو کے دوران جب نصیر الدین شاہ سے ایک مقبول افواہ کے بارے میں پوچھا گیا کہ ان باتوں میں سچائی ہے کہ آپ ایوارڈز کو دروازے کے ہینڈل کے طور پر استعمال کرتے ہیں؟

نصیرالدین شاہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایوارڈز فلم انڈسٹری میں لابنگ کے نتائج کے سوا کچھ نہیں ہیں، میرے نزدیک ان ٹرافیوں کی کوئی اہمیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی جب میں نے اپنے کیریئر کی ابتداء میں کچھ ایوارڈز حاصل کیے لیکن پھر میرے ارد گرد ٹرافیوں کے ڈھیر لگنے لگے، کچھ وقت بعد میں سمجھ گیا کہ یہ ایوارڈز صرف لابنگ کا نتیجہ ہیں، ضروری نہیں کہ یہ ایوارڈز ان کی قابلیت کی وجہ سے مل رہے ہوں۔

ایوارڈز کو دروازے کے ہینڈل کے طور پر استعمال کے سوال کے جواب میں نصیر الدین شاہ نے ہنستے ہوئےجواب دیا کہ کوئی بھی اداکار جو ایک کردار کو نبھانے کے لیے اپنی پوری محنت اور اپنی جان ڈال دیتا ہے وہ اچھا اداکار ہے، مگر آپ ان سب اچھے اداکاروں میں سے صرف ایک کا انتخاب کرکے اسے سال کے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیں تو یہ کیسے مناسب ہے؟

نصیرالدین شاہ نے کہا کہ مجھے ان ایوارڈز پر بالکل فخر نہیں جو میں نے حاصل کیے، میں اپنے آخری 2 ایوارڈز لینے بھی نہیں گیا۔

لہذا جب میں نے فارم ہاؤس بنایا تو میں نے اپنے ایوارڈز وہاں رکھنے کا فیصلہ کیا، جو بھی وہاں واش روم جائے گا اسے دو دو ایوارڈز ملیں گے کیونکہ واش روم کے ہینڈل فلم فیئر ایوارڈز کے بنے ہوئے ہیں۔

Naseerudin shah