Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھریلو تشدد کی خبریں، حبا بخاری شدید برہم

جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں جوکہ زرد صحافت ہے، اداکارہ
شائع 05 جون 2023 08:49pm

اداکارہ حبا بخاری نے گھریلو تشدد کی جھوٹی خبر پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ حبا بخاری نے اپنی انسٹااسٹوری پر نجی ٹی وی کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے گھریلو تشدد کا نشانہ بننے کی جھوٹی خبر کو مسترد کر دیا۔

اداکارہ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسٹوری پرلکھا کہ ان کے خلاف جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں جوکہ زرد صحافت ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں حبا بخاری نے ایک نجی میگزین کو دیئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے ایک مرتبہ مزاق میں کہا تھا کہ ان کے شوہر آریز ان سے صاف صفائی اور کپڑے دھونے سمیت گھر کے سارے کام کرواتے ہیں۔

اداکارہ نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ ان کے والد نے اس پر انہیں سجھایا کہ اس میں کوئی بُرائی نہیں ہے اور وہ ان کا اپنا ہی گھر ہے۔

خیال رہے کہ حبا بخاری کے اس انٹرویو کو غلط رُخ دے کر سوشل میڈیا پر خبر پھیلائی گئی کہ ان کے شوہر ان پر تشدد کرتے ہیں تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی میں بےحد خوش ہیں۔

کچھ دن قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ کاکہنا تھا کہ میری ساس بہت اچھی ہیں اور میری بہت حمایت کرتی ہیں اور ساتھ ہی میرے والدین بھی ہمیشہ اپنے سسرال کو اہمیت دینے کا کہتے ہیں۔ اپنی زندگی میں ایک اچھا توازن برقرار رکھنا شادی کے بعد خواشگوار تعلقات کے لیے اہم ہے۔

Hiba Bukhari