Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان: فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، لانس نائیک شہید

محمد صابر بہادری سےلڑتے ہوئے شہید ہوئے، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 05 جون 2023 09:40pm
تصویر:  آئی ایس پی آر
تصویر: آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک شہید بہادری سے لڑتے شہید ہوگئےَ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان لدھا میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 30 سالہ لانس نائک محمد صابر شہید ہوئے۔

شہدائے شمالی وزیرستان نائیک ظہیرعباس، لانس نائیک معراج الدین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دونوں جری جوان دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے شہید ہوئے۔

نائیک ظہیرعباس کی نماز جنازہ خوشاب، لانس نائیک معراج الدین کی نماز جنازہ ڈی آئی خان میں ادا کی گئی ہے۔

نماز جنازہ میں اعلی عسکری و سویلین حاضر سروسو ریٹائرڈ افسران، شہدا کے لواحقین اورعلاقے کے عوام نے شرکت کی۔

ISPR

North Waziristan