Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس: وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی آج حاضری سے استثنیٰ...
شائع 05 جون 2023 06:14pm
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر کے خلاف نوری آباد پاورپراجیکٹ ریفرنس کی سماعت کی۔

مراد علی شاہ کی جانب سے پیر کے روز حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

ریفرنس میں شریک دیگرملزمان کے وکلاء کی عدم موجودگی پر بھی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 جون تک ملتوی کر دی۔

accountability court

CM Sindh

اسلام آباد

Syed Murad Ali Shah

Nooriabad Power Project Ref