Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ میں ریزرو فورس کی جگہ نئی فورس بنانے کا فیصلہ

ین ہزار اہلکاروں کے لیے اینٹی رائٹ کٹس بھی خرید لی گئیں
شائع 05 جون 2023 03:14pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: نو مئی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے سندھ میں نئی فورس بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبے میں 9 مئی جیسے حالات پر قابو پانے کے لئے انسپیکٹر جنرل پولیس (آئی جی) سندھ نے بین الاقوامی طرز کی اینٹی رائٹ فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

کراوڈ مینجمنٹ یونٹ 3 ہزار اہلکاروں پر مشتمل ہوگا، جس کے کراچی میں 2 ہزار اور سکھر، حیدرآباد میں 500 اہلکار تعینات ہوں گے۔

اینٹی رائٹ فورس کی کمانڈ گریڈ 19 کے ایس ایس پی کریں گے، اہلکاروں کی تربیت بین الاقوامی تربیت یافتہ ٹرینرز سے کرائی جائے گی جب کہ تین ہزار اہلکاروں کے لیے اینٹی رائٹ کٹس بھی خرید لی گئی ہیں۔

karachi

IG Sindh

Sindh Police

anti riot force

Crimes in Sindh