Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئل ٹینکرز کی ہڑتال، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں کو سپلائی بند

ہڑتال شاہراہ کہوٹہ کی مرمت کا کام سست روی کا شکار ہونے پر کی گئی
شائع 05 جون 2023 01:26pm

آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے آزاد کشمیر سے ملانے والی اہم شاہراہ کہوٹہ روڈ کی مرمت کا کام سست روی کا شکار ہونے پر ہڑتال کردی۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن سہالہ کے جنرل سیکرٹری نے انتظامیہ کو آج تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کے بعد گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر ،اسلام آباد اور راولپنڈی کو تیل کی سپلائی بند کردی گئی۔

آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے کہا کہ سڑک کا معاملہ حل ہونے تک سپلائی کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔

آئل ٹینکرز حکام کا کہنا ہے کہ سڑک خستہ حال ہے اور مرمتی کام کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے جس کے باعث آئل ٹینکرز اور دیگر گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

OPEC

Oil prices

Oil cargo