Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور عراق کا تعلقات کو مذید مستحکم کرنے پر اتفاق

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عراقی ہم منصب ڈاکٹر فواد سے ملاقات
اپ ڈیٹ 05 جون 2023 02:04pm
فوٹو ــ ٹوئٹر / پیپلزپارٹی
فوٹو ــ ٹوئٹر / پیپلزپارٹی

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بغداد میں عراقی ہم منصب ڈاکٹر فواد سے ملاقات کی ہے۔ جس میں دو طرفہ تعلقات کو مذید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری اور عراقی وزیر خارجہ کی ملاقات میں سفارتی تعلقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزراء نے پاکستان اورعراق کے درمیان تعلقات کو مذید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ ڈاکٹر فواد کا کہنا تھا کہ پاکستان اورعراق میں گہرے برادرانہ تعلقات ہیں

اس سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر عراق پہنچے تھے، بغداد ایئرپورٹ پرعراقی ڈپٹی وزیرخارجہ نے ان کا استقبال کیا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ میں پاکستان اورعراق کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ سیاحت، سفار تکاروں کے ویزے اور تجارت سے متعلق معاہدے ہوں گے جبکہ تجارت اور زائرین کیلئے مزید سہولیات کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوگی۔

بلاول بھٹو اپنے دورے میں عراقی صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ سمیت کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے۔ دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

وزیر خارجہ بغداد میں حضرت عبد القادر جیلانی کے مزار پر حاضری بھی دیں گے۔ بغداد میں پاکستانی سفارت خانے کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔بلاول بھٹو منگل کو کربلا کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ 7 جون کو نجف اشرف جائیں گے۔

Pakistan Foreign Office

Pakistan Trade

Pak Iraq Relations