Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیر ملکی دورے کرنیوالے افراد پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

ڈیجیٹل سروسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کرانے کا اختیار صوبوں سے واپس لیے جانے کا امکان
شائع 05 جون 2023 11:54am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر ملکی دورے کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈیجیٹل سروسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کرانے کا اختیار صوبوں سے واپس لیے جانے کا امکان ہے۔

نئے مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں۔ غیر ملکی دورے کرنے والے فائلرز و نان فائلرز کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز آگئی۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق غیر ملکی دورے کرنے والے نان فائلز پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے، فائلر کے مقابلے میں نان فائلز انٹر نیشنل وزیٹرز پر زیادہ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ بزنس اور کلب کلاس کے انٹرنیشنل ائیرٹکٹس پر پہلے ہی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈیجیٹل سروسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کرانے کا اختیار صوبوں سے واپس لینے کا بھی امکان ہے۔ ریورس چارج میکانزم ایک پیچیدہ نظام ہے جس سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) چوری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ڈیجیٹل سروسز پر ود ہولڈرز ایف ای ڈی سے بچنے کیلئے خود کو آخری صارف نہیں سمجھتے۔

ذرائع کے مطابق ملٹی نیشنل کارپوریشنز پاکستان میں ٹیکس سے بچنے کیلئے پیچیدہ ڈھانچے کا استعمال کرتی ہیں، ایف ای ڈی وصولی کے اختیار سے وفاقی حکومت ان کارپوریشنز پر ٹیکس لگانے کے قابل ہوگی۔

economic crisis

FBR

budget 2023 24