Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ہارورڈ میں آخری روز: رضوان کا اساتذہ کیلئے قرآن پاک کا تحفہ

بابراوررضوان نے ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام میں حصہ لیا
شائع 05 جون 2023 11:40am
تصاویر بشکریہ ٹوئٹر
تصاویر بشکریہ ٹوئٹر

ہارورڈ بزنس سکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام میں حصہ لینے والے بابراعظم اور محمد رضوان آج کل سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ کلاسز کے آخری دن محمد رضوان نےاساتذہ کو قرآن پاک کا تحفہ دے کر دل جیت لیے۔

دیگر تصاویر کی طرح قومی کرکٹ کے وکٹ کیپر بیٹسمین کی اساتذہ کو قرآن پاک پیش کیے جانے کی تصویر بھی خوب وائرل ہورہی ہے، صارفین اس اقدام کو سراہتے ہوئے تعریفی تبصرے کررہے ہیں۔

اس سے قبل کپتان بابراعظم کی ببھی دیگر ہم جماعتوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھیں جس میں سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن فرانسس نگانو اور چیلسی فٹبال کلب کے کپتان سیزر ازپیلیکوٹا بھی نمایاں تھے۔

ہارورڈ کا یہ پروگرام بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور اسپورٹس (BEMS) پر توجہ مرکوزکرتا ہے، دونوں کھلاڑیوں نے 31 مئی سے 3 جون تک بوسٹن، میساچوسٹس ٓکے نامور ہارورڈ بزنس اسکول کیمپس میں کلاسز میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اور رضوان میدان کے علاوہ بھی مرکز نگاہ رہتے ہیں،رضوان کو خصوصاً مختلف ممالک کے دوروں کے دوران اپنی تقاریر کے ذریعے اسلام کا پیغام پھیلانے کی کوششوں کیلئے پہچانا جاتا ہے۔

cricket

babar azam

Muhammad Rizwan

HARVARD BUSINESS SCHOOL