Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوپن مارکیٹ میں ڈالر دوبارہ مہنگا، روپیہ سستا ہوگیا

100 انڈیکس 200 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 600 پوائنٹس پر آگیا ہے
اپ ڈیٹ 05 جون 2023 08:11pm
فوتو — رائٹرز/ فائل
فوتو — رائٹرز/ فائل

کراچی: پاکستان میں رواں ہفتے کی شروعات میں ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 52 پیسے اضافے سے 286 روپے 19 پیسے پر بند ہوا ہے۔

ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 3 روپے مہنگا ہو کر ڈالر کی قیمت فروخت 303 روپے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر صرف 53 پیسے مہنگا ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب ڈالر مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسیج میں کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے، 100 انڈیکس 200 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 600 پوائنٹس پر آگیا ہے۔

pakistan stock exchange

interbank

Open Market

USD VS PKR

dollar prices