Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

نصیر اللہ بابر میموریل اسپتال سے مشینیں غائب، اسٹور کیپر نوکری سے فارغ

انکوائری میں اسٹور کیپر پر 35 لاکھ 74 ہزار کا جرمانہ بھی عائد، رپورٹ
شائع 05 جون 2023 09:45am

پشاور کے نصیر اللہ بابر میموریل اسپتال سے مشینیں غائب اور ان کی فروخت میں اسپتال اسٹور کیپر ہی ملوث نکلا۔

نصیر اللہ بابر میموریل اسپتال سے پانچ کارڈیک مانیٹرز، دو ای سی جی اور ایک آکسیجن مشین غائب ہوئی تھی جس کی انکوائری کے لئے کمیٹی قائم کی گئی تھی۔

انکوائری کمیٹی نے رپورٹ مرتب کرکے اسٹور کیپر نعمان واحد کو ذمہ دار قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹور کیپر کو نوٹس جاری ہوا لیکن اسٹور کیپر نے شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا جب کہ ملزم انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش بھی نہیں ہوا۔

انکوائری کمیٹی کی سفارش پر اسپتال کے ایم ایس نے اسٹور کیپر کو نوکری سے فارغ کردیا جب کہ انکوائری میں اسٹور کیپر پر 35 لاکھ 74 ہزار کا جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔

ملزم نمعان واحد کو 25 روز میں جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ ذرائع کے مطابق اسپتال سے غائب سامان مارکیٹ میں بیچ دیا گیا ہے۔

peshawar

Naseer Ullah Babar Memorial Hospital