Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

روز ویلٹ ہوٹل لیز پر دینے کا معاہدہ طے، 220 ملین ڈالر آمدنی ہوگی، سعد رفیق

روزویلٹ ہوٹل پاکستان کا اثاثہ ہے، اس کے ایک ہزار پچیس کمروں کو لیز پر دیا گیا، وفاقی وزیر
اپ ڈیٹ 04 جون 2023 04:02pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وفاقی وزیر ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ امریکا میں روز ویلٹ ہوٹل لیز پر دینے کیلئے نیو یارک سٹی ایڈ منسٹریشن کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق نے کہا کہ روزویلٹ ہوٹل پاکستان کا اثاثہ ہے، اس کے ایک ہزار پچیس کمروں کو لیز پر دیا گیا۔ نیو یارک سٹی ایڈمنسٹریشن کے ساتھ معاہدہ ہونے سے دو سو بیس ملین ڈالر کی آمدنی ہوگی۔ تین سال کےلئے ہونے والا معاہدہ پاکستان کے مفاد میں ہے، معاہدے کے بعد روزویلٹ ہوٹل کے حوالے سے قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی عمر 100سال سے زائد ہوگئی ہے، معاہدہ ختم ہونے پر ہوٹل واپس پاکستان کو مل جائے گا، معاہدہ سے سول ایوی ایشن کا کوئی ملازم بے روزگار نہیں ہوگا، ہمارے لئے بڑا مسئلہ ملازمین کی تنخواہیں دینا تھیں۔

کوئٹہ سے حج فلائٹ آپریشن سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے، پہلی بار کوئٹہ سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ پی آئی اے اس حالت میں نہیں چل سکتا حالت بدلنا ہوگی ، ادارے کو اسکی اصلی حالت میں بحال کریں گے۔

PIA

Hajj 2023

Roosevelt hotel new york