Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

190 ملین پاؤنڈ کیس: نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

نیب نے سابق وفاقی وزراء اور کابینہ اراکین کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں، جائیدادوں اور اکاؤنٹس کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔
شائع 04 جون 2023 01:54pm
وزیراعظم عمران خان 16 اپریل 2019 کو وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ تصویر: رائٹرز
وزیراعظم عمران خان 16 اپریل 2019 کو وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ تصویر: رائٹرز

نیب راولپنڈی نے 190 ملین پاؤنڈز کی غیرقانی منتقلی کے اسکینڈل میں 22 اہم سیاسی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات تیز کر دیں۔

نیب نے تمام صوبوں کے سیکرٹیری ایکسائز سے 22 سیاسی رہنماؤں کے اثاثوں کے ریکارڈز کیلئے مراسلے جاری کر دئیے۔

نیب نے سابق وفاقی وزراء اور کابینہ اراکین کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں، جائیدادوں اور اکاؤنٹس کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

ان 22 سیاسی رہنماؤں میں شیخ رشید، پرویز خٹک، عمر ایوب، حماد اظہر، مراد سعید، اسد عمر، فواہد چوہدری، اعظم سواتی، علی زیدی، فیصل واوڈا، علی امین گنڈاپور، شفقت محمود،غلام سرور، شیریں مزاری، خالد مقبول صدیقی، فروغ نسیم، خسرو بختیار سمیت دیگر کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

NAB

190 million pounds scandal