کراچی: پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود چنگچی رکشہ والوں کا کرایہ کم کرنے سے انکار
پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے کرایہ کم نہ کیا، رکشہ اور چنگچی ڈرائیورز کا کہنا ہے پیٹرول مزید سستا کیا جائے تو کرایہ کم کریں گے، مسافر بھی ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے تنگ ہیں۔
کراچی میں سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے، شہر کی سڑکوں پر غیر قانونی چنگچی رکشوں کا راج ہے جو من مانے کرائے وصول کرتے ہیں۔
شہری کہتے ہیں کہ پیٹرول 5 روپے مہنگا ہوتے ہی کرایا 10، 20 روپے بڑھا دیا جاتا ہے، لیکن جب قیمتیں کم ہوتی ہیں تو کرایہ کم نہیں کیا جاتا۔
چنگچی رکشہ ڈرائیورز نے کرایہ کم کرنے سے صاف انکار کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ آٹھ دس روپے کمی معمولی ہے، پیٹرول دو سو پر آئے گا تو ہم بھی کرایا کم کردیں گے۔
یکم جون سے پیٹرول کی قیمت آٹھ روپے کم ہوچکی ہے، جبکہ گزشتہ ماہ بھی پیٹرول کی قیمت میں بارہ روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔
Comments are closed on this story.