Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ستمبر ستمگر ہوگا، کوئی انہونی ہوسکتی ہے‘

اب ن لیگ کے لیے ریسٹ اِز دی بیسٹ ہے، شیخ رشید
شائع 04 جون 2023 11:04am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مائنس پلس فارمولا بھی ناکام ہوگا، اس سے مزید عدم استحکام پھیلے گا، ستمبر ستمگر ہوگا اور کوئی انہونی بھی ہوسکتی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے مبہم بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ بیس دن اہم ہیں، کٹی کٹا نکل آئے گا، تاحیات نااہل لوگوں کو اہل بنانا اور پھر اُن سے پارٹی بنانا آسان کام نہیں ہوگا۔

انہوں نے لکھا کہ ہماری سیاست کٹی ہوئی پتنگ کی مانند ہے، کوئی سمجھ نہیں آرہی کہ گڈی کون لوٹے گا۔

اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ کہ سیاسی مسائل حل نہیں ہوں گے تو معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوگی، پچاس فیصد مہنگائی، زیاده کارخانے بند، ایکسپورٹ اور ترسیلات زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ دنیا میں گندم اورایل پی جی کی قیمت سو فیصد کم ہوئی لیکن پاکستان میں سو فیصد بڑھی ہے ،معیشت زمین بوس ہو گئی ہے، غریب زندہ دفن ہوگیا ہے ،قبر ایک ہے اور بندے چار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم صرف پھوٹ کا شکار ہی نہیں عوام میں منہ دیکھانے کے قابل بھی نہیں رہی، اصل عوام کی نفرت کا نشانہ ن لیگ ہے، ن کی سیاست نہ زندوں میں رہی نہ مُردوں میں رہی ،اُس نے اپنی سیاسی ناک خود کاٹی ہے ،اب نواز شریف کے پاکستان آنے نہ آنے سے سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، اب اُن کے لیے ریسٹ ایزدی بیسٹ ہے۔

Sheikh Rasheed Ahmed