Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان مخالف ایڈوائزری کا بھانڈا پھوڑ دیا

امریکی محکمہ خارجہ نے جعلی ایڈوائزری کا نوٹس لیتے ہوئے وضاحت جاری کردی ہے۔
شائع 04 جون 2023 10:54am
جعلی ٹریول ایڈوائزری کا عکس
جعلی ٹریول ایڈوائزری کا عکس

پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر پروپیگنڈا کی سازش بے نقاب ہوگئی ہے، سازش کے تحت پاکستان کا سفر کرنے کے خلاف جعلی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

جعلی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانی نژاد امریکی اور کینیڈین شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ وہ سفر کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسمارٹ قومی شناختی کارڈ ”NICOP“ استعمال نہ کریں، بلکہ امریکی اور کینیڈین پاسپورٹ پر پاکستانی ویزا حاصل کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے جعلی ایڈوائزری کا نوٹس لیتے ہوئے وضاحت جاری کردی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ ایک پاکستان کے سفر سے متعلق جعلی ایڈوائزری گردش کر رہی ہے، پاکستان میں امریکی شہری صرف اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ایدوائزری پر عمل کریں۔

US State Department

Anti Pakistan Propaganda

Fake Travel Advisory