Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکیہ صدر نے دوبارہ صدارت سنبھالتے ہی ایک کے سوا تمام کابینہ تبدیل کردی

عالمی معاشی ماہرین نے ترکیہ کی اقتصادی پالیسیوں میں تبدیلیوں کا بھی عندیہ دے دیا۔
شائع 04 جون 2023 08:13am
صدر رجب طیب اردوان انقرہ میں کابینہ کے نئے ارکان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں (تصویر بزریعہ روئٹرز)
صدر رجب طیب اردوان انقرہ میں کابینہ کے نئے ارکان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں (تصویر بزریعہ روئٹرز)

صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ طیب اردوان تیسری بار ترکیہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

نومنتخب صدر کی حلف برداری کی تقریب انقرہ کے صدارتی محل میں منعقد ہوئی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت 78 ملکوں کے سربراہان شریک ہوئے۔

عہدے کے حلف اٹھانے کے بعد طیب اردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین اورقانون کی پاسداری کروں گا۔

ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے دوبارہ صدارت سنبھالنے کے بعد پرانی کابینہ تبدیل کرکے سترہ رکنی نئی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے کیوت یلماز کو نائب صدر مقرر کیا۔

سترہ رکنی کابینہ میں وزیر صحت فرحتین کوکا کے سوا تمام نئے وزراء کو شامل کیا گیا ہے۔

ہاکان فیدان ترکیہ کے نئے وزیر خارجہ، یلماز ٹنک وزیر انصاف، مہمت سمسیک وزیر خزانہ، علی یرلیکایا وزیر داخلہ مقرر کئے گئے ہیں۔

صدر اردان نے خطاب میں اپوزیشن سمیت سب کو مفاہمت کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے اختلافات ایک طرف رکھ کر مستقبل پر توجہ دیں، ترکیہ کو پہلے سے زیادہ اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب عالمی معاشی ماہرین نے ترکیہ کی اقتصادی پالیسیوں میں تبدیلیوں کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔

نئے وزیر خزانہ شرح سود میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

صدر اردوان ماضی میں افراط زر کے باوجود شرح سود میں کمی کرتے رہے ہیں۔

Turkish President

Recep Tayyip Erdogan

New Cabinet