جیسے پی ڈی ایم حکومت بنی ایسے ہی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ بنائی گئی، واسع چوہدری
اداکار، رائٹر اور میزبان واسع چوہدری نے فلم تیری میری کہانیاں کی پی ڈی ایم حکومت سے مماثلت بیان کردی ۔
فلم ’تیری میری کہانیاں‘کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں آئے اداکار واسع چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ایک انتھالوجی فلم ہے جس میں تین چھوٹی چھوٹی فلموں ملا کر ایک ساتھ پیش کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ اس کو آپ ایسے بھی کہہ سکتے ہیں کہ جس طرح آج کل پی ڈی ایم کی ملک میں حکومت ہے جیسے بہت سی جماعتوں نے ملک کر حکومت بنائی ہے ایسے ہی بہت سے فلمسازوں نے مل کر یہ فلم بنائی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ آج کل کے وقت کے حساب سے لانچ کیا گیا ہے ۔
واسع چوہدری نے بتایا کہ فلم کے ایک حصے جسے ’پسوڑی ’ کا نام دیا گیا ہے وہ میں نے تحریک کی ہے جبکہ باقی دو رائٹرز اور تین ڈائریکٹرز اور بڑی کاسٹ فلم میں شامل ہے ۔
فلم میں واسع چوہدری کے تحریر کردہ حصے کو سنیر اداکارہ مرینہ خان نے ڈائریکٹ کیا ہے جس میں اداکار بابر علی، اداکارہ رمشا خان اور شہریار منور سمیت دیگر نظر آئینگے۔
Comments are closed on this story.