Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بنوں میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید

فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے
شائع 03 جون 2023 11:22pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ آئی ایس پی آر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ آئی ایس پی آر

بنوں میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے جبکہ 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں 40 سالہ نائب صوبیدار غلام مرتضی اور 41 سالہ حوالدار محمد انور شامل ہیں۔

شہید نائب صوبیدار غلام مرتضی کا تعلق بہاولپور اور شہید حوالدار محمد انور کا تعلق سیاسلکوٹ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے علاقےمیں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

مقامی افراد نے آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے میں تعاون کےعزم کا اظہار کیا ہے۔

ISPR

Bannu

security forces operation

Terrorists killed