Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سہواگ نے ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر بلے باز کس پاکستانی کرکٹر کو قرار دیا؟

بھارتی کرکٹر نے پاکستانی بلے باز کی تعریفوں کے پل باندھ دیے
شائع 03 جون 2023 11:07pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

بھارت کے سابق مایہ ناز بلے باز وریندر سہواگ نے پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر بیٹسمین قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں وریندر سہواگ نے کہا کہ ہر کوئی سچن ٹنڈولکر کے بارے میں بات کرتا ہے لیکن میں انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر بلے باز مانتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو ٹنڈولکر کو بلے بازوں کی فہرست میں گنتے ہی نہیں کیونکہ وہ تو اس فہرست میں بہت اوپر ہیں، اب پاکستان، بھارت، سری لنکا اور دیگر ایشین ممالک میں مڈل آرڈر کے جتنے بھی بلے باز آتے ہیں ان میں انضمام الحق سے بہتر بلے باز کوئی نہیں ہے۔

سابق بھارتی بیٹر کا کہنا تھا 04-2003 میں وہ 8 رنز فی اوور کی ایوریج کے لیے کہتے تھے فکر نہ کر ہم آرام سے بنا لیں گے، 10 اوورز میں 80 رنز بنانے کے لیے دوسری ٹیمیں اور کھلاڑی گھبرا جاتے تھے لیکن وہ کہتے تھے بن جائیں گے فکر مت کرو۔

خیال رہے کہ انضمام الحق نے 120 ٹیسٹ اور 378 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے ٹیسٹ میں 49 اعشاریہ 60 کی اوسط سے 8830 اور ون ڈے میں 39 اعشاریہ 52 کی اوسط سے 11739 رنز اسکور کیے۔

pakistani crickter

virender sehwag

inzmam ul haq

middle order batsman