Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ٹرین حادثے کا ملبہ مسلمانوں پر ڈالنے کیلئے انتہاپسندوں نے مندر کو مسجد بنا دیا

ٹرین حادثے میں 200 سے ذائد افراد لُقمہ اجل بن گئے
شائع 03 جون 2023 10:16pm

بھارتی ریاست اڑیسہ میں گزشتہ روز مسافر ٹرین اور مال بردار ٹرین میں ہولناک تصادم میں 200 سے ذائد افراد لُقمہ اجل بن گئے تھے لیکن انتہا پسندوں نے حادثے کا ملبہ مسلمانوں پر ڈال دیا۔

ٹرین حادثہ اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں پیش آیا، جہاں کولکتہ سے چنائی جانے والی کورومنڈیل ایکسپریس کی 10،12 بوگیاں پٹڑی سے اتریں گئیں، دوسرے ٹریک پر جاگریں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مُتحرک رہنے والے اشوک سوین نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ہندو انتہا پسندوں نے ٹرین حادثے کی ذمہ داری مسلماںوں پر ڈالنا شروع کردی۔

جہاں حادثہ پیش آیا اس کے بالکل سامنے ہی مندر موجود ہے۔ اشوک سوین نے ایک تصویر شئیرکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے مندر کو مسجد میں تبدیل کرکے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

واضح رہے کہ ترین حادثے پر بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو ”ہرممکن مدد“ دی جا رہی ہے۔

ٰIndia

Tamil Nadu