Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاپان، طوفانی بارشوں سے معمولات زندگی کو معطل، 3 افراد ہلاک

لوگ دریا کے پاس جانے سے اجتناب کریں، حکومت کی اپیل
شائع 03 جون 2023 09:04pm
نشیبی علاقوں سے پانی کو نکالا جا رہا ہے- تصویر: روئٹرز
نشیبی علاقوں سے پانی کو نکالا جا رہا ہے- تصویر: روئٹرز

جاپان بھر میں غیر معمولی بارشوں کا سلسلہ دو دن سے جاری ہے، جس نے معمولات زندگی کو معطل کر کے رکھ دیا، انٹرنیٹ اور بجلی تاحال بحال نہیں ہوسکی۔

بارشوں کے نتیجے میں اب تک تین ہلاکتیں اور زحمی افراد کی تعداد 20 سے زائد رپورٹ کی گئی ہے، بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کی وجہ سے جاپان بھر کی فلائیٹس کنسل ہوگئی ہیں۔

اس صورتحال میں بُلٹ ٹرین کوعارضی طور پر بند کردیا گیا تھا جسے بعد میں بحال کر دیا گیا ہے، ہزاروں مسافر اب بھی اسٹیشنوں اور ائیرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔

کئی شہروں میں انٹرنیٹ اور بجلی تاحال بحال نہیں ہوا، نشیبی علاقوں سے پانی کو نکالا جا رہا ہے جبکہ علاقوں میں لینڈ سلائیڈ کی بھی اطلاعات ہیں۔

پانی کا دباؤ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے حکومت کی طرف سے اعلانات کئے جارہے ہیں کہ لوگ دریا کے پاس جانے سے اجتناب کریں۔

Rain

Japan