Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دودھ پتی چائے آپ کو کس طرح کینسر میں مبتلا کرتی ہے؟

چائے کے شوقینوں کیلئے بری خبر، اپنی چائے کیسی بنانی چاہئیے۔
شائع 03 جون 2023 05:49pm

گرما گرم چائے کا ایک کپ خراب دن سے لے کر خراب دماغ تک سب کچھ ٹھیک کر سکتا ہے، لیکن جب زیادہ مقدار میں چائے پی جائے یہ نقصان دہ بھی ہو سکتی ہے۔

یہاں تک کہ ضرورت سے زیادہ چائے پینا کینسر کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

کیا چائے صحت کے لیے نقصان دہ ہے؟

چائے عام طور پر صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتی، لیکن اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ یہ تیار کس طریقے سے کی گئی ہے، اس کے اجزاء کیا ہیں، کونسی قسم کی پتی استعمال کی گئی ہے اور اسے کس طرح استعمال کیا گیا ہے۔

یہ ساری چیزیں ہاضمے کی کچھ بیماریوں کا باعث بن سکتی ہیں اور کئی دیگر صحت کے مسائل کو جنم دیتی ہیں۔

کیفین کا اثر

چائے میں کیفین ہوتا ہے، جو توانائی اور ہوشیاری کو فروغ دیتا ہے۔ تاہم، چائے کا زیادہ استعمال بھی پیٹ میں تکلیف، گُڑ گُڑ اور دیگر ہاضمے کی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

اس کے علاوہ دوپہر کے بعد چائے کا زیادہ استعمال نیند میں بھی خلل ڈال سکتا ہے اور طویل مدتیں بے خوابی جیسے امراض کا سبب بن سکتا ہے۔

تاہم، صرف کیفین ہی نہیں جو طرز زندگی کی خرابی، کینسر، اور دیگر ہضم کی بیماریوں کے خطرے کو جنم دے سکتی ہے، بلکہ چائے کی لت میں ریفائنڈ چینی کا اضافہ بھی اتنا ہی نقصان دہ ہے۔

دودھ والی چائے پینے سے کینسر کا خطرہ کیسے بڑھ سکتا ہے؟

چائے کی پتیوں میں کئی صحت افزودہ مرکبات ہوتے ہیں جیسے پولیفینول اور اینٹی آکسیڈنٹس، جو فری ریڈیکلز کی وجہ سے پیدا ہونے والے آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں، یہ آکسیڈیٹیوز کئی قسم کے کینسر کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔

لیکن دودھ اور چینی پر مبنی چائے کا زیادہ استعمال ٹرائگلیسرائیڈ کی سطح کو بڑھا سکتا ہے، جو ہائی کولیسٹرول، ذیابیطس، جگر کی بیماریوں اور جگر، معدے اور کولوریکٹل کینسر کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

تاہم، چینی اور دودھ والی چائے کے زیادہ استعمال کے درمیان تعلق قائم کرنے کے لیے ابھی کافی تحقیق کی ضرورت ہے۔

اس لیے بہتر ہے کہ ضرورت سے زیادہ استعمال سے گریز کریں یا جڑی بوٹیوں کے انفیوژن پر قائم رہیں، جس میں زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو کئی بیماریوں سے بچا سکتے ہیں۔

Cancer

Tea

Doodh Patti