Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت: زمین کے نیچے سے ”بہرا کردینے والی“ پراسرار آوازیں آںے لگیں

ماہرین ارضیات نے تحقیقات کا فیصلہ کرلیا
شائع 03 جون 2023 03:50pm

بھارتی ریاست کیرالہ کے کوٹایم ضلع کے رہائشیوں کو جمعہ کی صبح سے ہی ایک پراسرار پریشانی کا سامنا ہے، ان کی زمین کے نیچے سے پراسرار آوازیں آرہی ہیں۔ اس مسئلے کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین ارضیات کو بلایا گیا ہے۔

چناپڈی گاؤں کے لوگوں نے بھارتی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جمعہ کو زمین کے نیچے سے دو بار بہرا کر دینے والی آوازیں سنی گئیں۔

جہاں پوری ریاست جاری سیلاب سے تباہ ہے، وہیں مقامی لوگ زمین کی سطح کے نیچے سے گرجنے کی آوازیں سن کر پریشان ہیں۔

انہوں نے پانی کے بلبلوں کی آوازیں بھی سنی جس سے یہ شک پیدا ہوا کہ علاقے میں جلد ہی سیلاب آ سکتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے رپورٹ کیا کہ اس ہفتے کے شروع میں علاقے اور آس پاس مقامات پر بھی اسی طرح کی آوازیں سنی گئی تھیں۔

دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ ارد گرد کے ماحول میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی ہے، صرف سائنسی مطالعہ سے ہی زیر زمین آوازوں کے مسلسل آنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکتی ہے۔

کیرالہ کے محکمہ کان کنی اور ارضیات کے حکام نے کہا ہے کہ ان کی ماہرین کی ٹیم جلد ہی علاقے کا معائنہ کرے گی۔

اس معاملے سے واقف محکمہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ اس ہفتے کے اوائل میں جب پہلی بار آوازیں سنی گئی تھیں اور وہ پہلے ہی اس جگہ کا جائزہ لے چکے ہیں۔

عہدیدار نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا، ”ان اطلاعات کی بنیاد پر کہ آج پھر اسی طرح کی بڑی آوازیں سنائی دی ہیں، ہمارے ماہرین جلد ہی اس جگہ کا جائزہ لیں گے۔“

تاہم، انہوں نے کہا کہ صرف سینٹر فار ارتھ سائنسز (سی ای ایس) کی طرف سے کئے گئے ایک تفصیلی سائنسی مطالعہ سے ہی بار بار آنے والی زلزلہ کی آوازوں کی اصل وجہ پتا چل سکتی ہے۔

اس معاملے سے واقف لوگوں نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ، ”اس طرح کے واقعات کا تجزیہ کرنے میں ہماری اپنی حدود ہیں۔ لہٰذا، ہم نے پہلے ہی سی ای ایس کو علاقے میں جائزہ اور مطالعہ کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے۔“

محکمہ ارضیات کے ماہرین دوبارہ علاقے کا معائنہ کریں گے اور اس سلسلے میں تفصیلات کا تجزیہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

Kerala

Mysterious sounds from earth