Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہو کی محبت میں گرفتار ہو کر پوتے کو قتل کرنے والا دادا گرفتار

ملزم نذیر احمد اپنی بہو کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کا خواہاں تھا، پولیس
شائع 03 جون 2023 03:33pm
علامتی
علامتی

لاہور میں چھ سالہ پوتے کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا سنگ دل دادا گرفتار ہوگیا۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نذیر احمد اپنی بہو کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کا خواہاں تھا، ملزم نے اپنے پوتے کو اغواء کرکے اپنے بیٹے کو بلیک میل کیا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نے پہلے تو اپنی ضد منوانے کے لئے پوتے غلام مصطفیٰ کے قتل کی دھمکیاں دیں اور جب بات نہ بنی تو ملزم نے اپنے پوتے کو قتل کر کے لاش چائنہ اسکیم گندے نالے کے قریب پھینک دی۔

قتل کی سنگین واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتاری ممکن بنائی۔ ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز کا کہنا ہے کہ پولیس پراسیکیوشن کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

Child Abuse

child torture

Lahore Crime