Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم ’ تیری میری کہانیاں’ کا ٹریلر ریلیز، وہاج علی اور مہوش حیات چھا گئے

تین کہانیوں پرمبنی فلم کی دیگرکاسٹ میں حرا، مانی، رمشا خان اورشہریار منور شامل ہیں
شائع 03 جون 2023 03:20pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں تازہ اضافہ آنے والی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کا ہو گا جس کا ٹریلرریلیز کردیا گیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں وہاج علی ، مہوش حیات، حرا، مانی، رمشا خان اور شہریار منور شامل ہیں۔ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں تین مختلف کہانیاں دکھائی جائیں گی

حرا مانی اور مانی کی کہانی ہارر تھرلر ہے، جس کے ہدایتکار نبیل قریشی ہیں۔

رمشا خان اور شہریار منور کی کہانی رومانٹک کامیڈی ہے، جس کی ڈائریکشنز مرینہ خان نے دی ہیں۔

وہاج علی اور مہوش حیات کا کردار کلاسیکی محبت کی کہانی پر مبنی ہوگا جس کے ہدایتکار بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کے ڈائریکٹر ندیم بیگ کریں گے۔

مداحوں نے 3 منٹ 16 سیکنڈ دورانیے کے اس منفرد ٹریلر کو بے حد پسند کرتے ہوئے تبصروں میں کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو اس فلم کی ضرورت ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ فلم کے تمام حصے حیرت انگیز لگ رہے ہیں، خصوصاً وہاج علی اور مہوش حیات کے مداحوں نے ان کی دلکش کیمسٹری کو بے حد پسند کیا ہے۔

hira mani

Mehwish Hayat

Ramsha Khan

Wahaj Ali

Teri Meri Kahaniyaan