پی آئی اے کے ملائیشیا میں روکے گئے طیارے کو وطن واپسی کی اجازت
پی آئی اے کے کوالالمپور میں روکے گئے طیارے کو وطن واپسی کی اجازت مل گئی، بوئنگ777طیارہ ملائیشیا کی مقامی عدالت کےحکم پر روکا گیا تھا۔
ملائیشیا کی عدالت نے طیارہ روکنے کا حکم معطل کر دیا، پی آئی اے کے وکلاء نے 3 دن میں عدالتی حکم معطل کروانے کے بعد طیارہ واگزارکروایا۔
ملائیشیا کی مقامی عدالت نے 26 مئی کو بغیرنوٹس جاری کیے طیارہ روکنے کے احکامات جاری کیے تھے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 مئی کو طیارے کی روانگی سے صرف چند منٹ قبل یہ احکامات وصول کروائے گئے۔
ترجمان پی آئی اے کی جانب تصدیق کی گئی ہے کہ مقامی عدالت نے جمعے کو طیارہ روکنے کا حکم کو ختم کردیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز اورآئرش لیزنگ کمپنی کے درمیانانجن کی لیز فیس سے متعلق تنازع چل رہا ہے اور ملائیشین عدالت نے لیزنگ کمپنی کی درخواست پرپی آئی اے کا طیارہ کوالالمپورائرپورٹ پرروکنے کا حکم دیا تھا۔
Comments are closed on this story.