Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’سی آئی اے چیف کا خفیہ دورہ چین‘

ڈائریکٹر برنز نے بائیڈن انتظامیہ کے لیے کئی اہم سفارتی مشن انجام دیے ہیں۔
شائع 03 جون 2023 02:52pm
یکم مئی 2012، ولیم برنز بیجنگ کے کیپٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد ایک کار میں داخل ہو رہے ہیں (تصویر بزریعہ اے پی)
یکم مئی 2012، ولیم برنز بیجنگ کے کیپٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد ایک کار میں داخل ہو رہے ہیں (تصویر بزریعہ اے پی)

امریکی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے مبینہ طور پر چینی انٹیلی جنس حکام سے ملاقات کے لیے گزشتہ ماہ بیجنگ کا خفیہ دورہ کیا تھا۔

فنانشل ٹائمز اور بلومبرگ نے واقف ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ برنز کا یہ دورہ دونوں ممالک کی انٹیلی جنس کمیونٹیز کے درمیان کھلے راستے رکھنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر 2021 میں ایجنسی کے سربراہ بننے کے بعد سے بیجنگ کا پہلا دورہ ہے۔

ڈائریکٹر برنز سینئر اور قابل اعتبار ہیں، انہوں نے بائیڈن انتظامیہ کے لیے سفارتی اہمیت کے حامل بہت سے اہم مشن انجام دیے ہیں۔

یہ اطلاعات بیجنگ کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ کی بڑھتی ہوئی کوششوں کے درمیان سامنے آئی ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور چین کے مرکزی خارجہ امور کمیشن کے ڈائریکٹر وانگ یی نے گزشتہ ماہ ویانا میں ملاقات کی تھی۔

چینی خبر رساں ادارے ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق برنز کا یہ ممکنہ دورہ اس وقت ہوا ہوگا جب بیجنگ سی آئی اے پر چین سمیت دیگر ممالک کے خلاف ”ہیکرز کی بڑی تعداد“ تعینات کرنے کا الزام لگا رہا تھا۔

چین کے نیشنل کمپیوٹر وائرس ایمرجنسی رسپانس سینٹر (سی وی آر سی) اور سائبر سیکیورٹی کمپنی ”360“ کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے خفیہ طور پر اعلیٰ ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا بھر میں ”پرامن ارتقاء“ اور ”نسلی انقلابات“ کی ترتیب دے رہی ہے۔

واشنگٹن میں قائم سٹیمسن سنٹر میں چائنہ پروگرام کی ڈائریکٹر یون سن کا کہنا ہے کہ انہوں نے سنا ہے، اگرچہ حکومت کی طرف سے تصدیق نہیں کی گئی ، لیکن برنز چین میں ”انسداد دہشت گردی“ کے مسائل پر بات کرنے کے لیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ تعاون کے فعال مسئلہ پر پہنچ رہا ہے۔ ”جو ظاہر کرے گا کہ امریکہ بیجنگ کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے میں اپنے اخلاص کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔“

CIA Chief

CIA Director William Burns

Secret China Visit