9 مئی واقعات، خدیجہ شاہ سمیت 102 افراد کی شناخت ہوگئی
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پولیس حکام نے 9 مئی کے واقعات میں شناخت ہونے والے 89 مرد اور 13 خواتین کی تفصیلات پیش کر دیں۔
پولیس نے نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی شناحت ہونے کے بعد تیار کی گئی فہرستیں عدالت میں جمع کروا دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناحت جیل میں مجسٹریٹ کی موجودگی میں ہوئی، 102 افراد جناح ہاؤس حملہ کیس اور 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں، 13خواتین میں خدیجہ شاہ، صنم جاوید، عالیہ حمزہ، ہما، ماہا، ارم، عائشہ مسعود، طیبہ راجا، ممتاز، مریم سمیت دیگر شامل ہیں۔
پولیس نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں 126 ملزمان کو پیش کیا گیا، شناحت پریڈ میں شناحت نہ ہونے والے 24 افراد کو رہا کردیا جائےگا جبکہ 89 مرد اور 13 خواتین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.