Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں منظم گینگ متحرک ہے جو کرمنل کارروائیوں میں ملوث ہے، عدالت

مراد اکبر بازیابی کیس میں سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی اسلام آباد پیر کو ذاتی حیثیت میں طلب
شائع 03 جون 2023 02:33pm
فوٹو ــ فائل شہزاد اکبر
فوٹو ــ فائل شہزاد اکبر

سابق وزیراعظم کے مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے بھائی مراد اکبر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے دو صفحات کا حکم نامہ جاری کیا ، حکم نامے میں کہا گیا کہ وزارت دفاع ، وزارات داخلہ اور ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ رینجر، سی ٹی ڈی اور پولیس نے مراد اکبر کو نہیں اٹھایا، بادی النظر میں یہ سامنے آیا ہے کہ اسلام آباد میں ایک منظم گینگ متحرک ہے۔ جو سکیورٹی اداروں کی وردیاں پہن کر کرمنل کارروائیوں میں ملوث ہے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ سکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ ایسی کارروائیوں سے نمٹیں، عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی اسلام آباد پیر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ اور جعل سازوں کے خلاف الگ سے مقدمہ درج کرکے کاپی عدالت میں جمع کرائیں۔

shahzad akbar

islamabad police

Pakistan Law and order situation

PTI Leaders Left Party