جلاؤ گھیراؤ کیس: فردوس شمیم نقوی کو پیش نہ کرنے پر عدالت پولس پر برہم
کراچی: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فردوس شمیم نقوی کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں جیل پولیس نے پی ٹی آئی کے 31 کارکنوں کو عدالت میں پیش کردیا۔
پولیس نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو 7 جون کو پیش کرنے کا حکم دیا جب کہ تھانا ٹیپو سلطان اور فیروز آباد میں درج مقدمات کا چالان بھی طلب کرلیا۔
اے ٹی سی نے ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 7 جون تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ کراچی سے سکھر جیل منتقل کرنے کے بعد محکمہ داخلہ نے فردوس شمیم کو شکار پور جیل منتقل کردیا تھا۔
Comments are closed on this story.