Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختون خوا میں کینسر کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی روک دی گئی

بجٹ میں کینسر کے مریضوں کیلئے فنڈز مختص کیے جائیں گے، اس کے بعد مسائل حل ہوجائیں گے، صوبائی مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور
شائع 03 جون 2023 09:10am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں کینسر کے علاج کیلئے فنڈز نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رقم نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ادویات کی فراہمی روک دی گئی۔

مشیر صحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر ریاض انور نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بجٹ میں کینسر کے مریضوں کیلئے فنڈز مختص کیے جائیں گے جس کے بعد مسائل حل ہوں گے ۔ فنڈز مختص کرنے کے بعد اسپتالوں کو ادویات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں 8 ہزار کینسر کے مریض رجسٹرڈ ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے کینسر کے علاج کیلئے فنڈز نہیں مل رہے، فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے کینسر کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی بند ہے۔

۔

health tips

Pakistan Health Issue

Kp Health Ministry