Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

خواجہ آصف نے تحریک انصاف سے بات چیت کرنے سے انکار کردیا

شاہ محمود قریشی کو متبادل پارٹی نہیں مل رہی ورنہ پی ٹی آئی چھوڑ دیتے، وزیر دفاع
شائع 02 جون 2023 11:57pm
وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بات چیت کرنے سے انکار کردیا۔

خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کو اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بات چیت کے لیے تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کو متبادل پارٹی نہیں مل رہی ورنہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ دیتے، انہیں پتہ چل گیا ہے کہ نوازشریف انہیں آفر نہیں کرسکتے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر طنز کے نشتر بھی برسادیے۔ انہوں نے اپنی پرانی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے 5 دن پہلے کہا تھا کہ عمران خان متباد ل ناموں کا ساتھ ہی اعلان کریں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نوبت یہ آگئی ہے 2 مذاکراتی ٹیم کے ممبر چھوڑ گئے ہیں اور اب نئی ٹیم بناؤ، اللّٰہ معاف کرے کپتان کے پاس ٹیم کے لیے 11کھلاڑی بھی نہیں رہنے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ سے مانگتا ہے، اس کے ساتھ کسی کلب کی ٹیم نے میچ نہیں کھیلنا۔

اسلام آباد

imran khan

Khuwaja Asif

Defence Minister

Politics June 2 2023