Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ اور وزراء کے پاس محکمہ ایکسائز کی گاڑیوں کا انکشاف

محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کی واپسی کیلئے ڈی جی ایکسائز کو خط لکھ دیا
اپ ڈیٹ 02 جون 2023 11:43pm

خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان، اسپیکر مشتاق غنی، سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان، سابق صوبائی وزراء، سینیٹرز اور سابق ارکان اسمبلی کے پاس محکمہ ایکسائز کی گاڑیاں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ ایکسائز نے ڈی جی ایکسائز کو گاڑیوں کی جلد واپسی یقینی بنانے سے متعلق عمل درآمد کے لیے خط ارسال کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز کی گاڑیاں سینیٹرز، سابق صوبائی وزرا و سابق ارکان اسمبلی کے پاس اب تک موجود ہیں لہٰذا ان سے گاڑیاں فوری طور پر واپس لی جائیں۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق سابق وزرا غیرمجازافراد میں شامل ہیں یہ محکمے کی گاڑیاں نہیں رکھ سکتے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کو18 جنوری 2023 کو تحلیل کیا گیا جس کے ایک ہفتے کے اندر نگران وزیراعلیٰ کا تقرر بھی کردیاگیا جس کے بعد اس وقت کے تمام حکومتی عہدیدار سابقہ ہوگئے جنہیں سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

KPK

mehmood khan

Excise Department

Disclosure of Excise Department vehicles