Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سماجی کارکن اور معروف وکیل جبران ناصر گھر پہنچ گئے

جبران ناصر کو کچھ افراد نے اغوا کرلیا تھا
اپ ڈیٹ 02 جون 2023 11:58pm
— تصویر: فیس بک
— تصویر: فیس بک

گزشتہ رات اغوا ہونے والے معروف سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر واپس اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ٹیم جبران ناصر سے ملاقات کرے گی۔ جبران ناصر کی اہلیہ منشا پاشا نے گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔

مزید پڑھیں: جبران ناصر کے اغواء کا مقدمہ اہلیہ کی مدعیت میں درج

جبران ناصر کراچی میں سماجی کاموں اور انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہیں جنہوں نے 2013 اور2018 کے عام انتخابات میں بھی آزاد امید وار کی حیثیت سے حصہ لیا تھا۔

گھر واپسی کے بعد جبران ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لاپتہ ہونا انوکھی بات نہیں ہے وکلاء صحافی، سیاستدان اور میرے اپنے سب فکرمند تھے میں سب کا شکر گذار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی کاوشیں تھیں اس ہی وجہ سے میں اپنوں کے درمیان ہوں یقینی طور پر میرا کچھ عزم و جدوجہد ہوگا تب ہی سب میرے ساتھ تھے۔

مزید کہا کہ میرے ساتھیوں نے ضروری سمجھا کہ میری بازیابی کے لئے آواز اٹھائیں یہ عزم اور جدوجہد جاری رہے گی یہ سب اپنی جگہ قائم ہے۔

پاکستان

Jibran Nasir

Civil Society