Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں تصادم، 288 افراد ہلاک، 900 سے زائد زخمی

کئی لوگوں کے بوگیوں کے اندر پھنسے ہونے کا خدشہ
اپ ڈیٹ 03 جون 2023 10:46am
فوٹو — رائٹرز
فوٹو — رائٹرز
فوٹو — رائٹرز
فوٹو — رائٹرز

بھارتی ریاست اڑیسہ میں مسافر ٹرین اور مال بردار ٹرین میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 288 افراد ہلاک جب کہ 900 سے زائد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں پیش آیا، جہاں کولکتہ سے چنئی جانے والی کورومنڈیل ایکسپریس کی 10،12 بوگیاں پٹڑی سے اتریں، بوگیاں ٹرین سے الگ ہوکر دوسرے ٹریک پر جاگریں، جس کے بعد اسی ٹریک پر آتی ٹرین ان بوگیوں سے ٹکرا گئی۔

خوفناک حادثے میں کم از کم 288 افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی زخمی ہوگئے جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ بہت سے لوگوں کے بوگیوں کے اندر پھنسے ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کی جنرل منیجر ارچنا جوشی نے بتایا کہ میں ابھی تفصیلات اور ہلاکتوں کے اعداد و شمار پر تبصرہ نہیں کر سکتی، میں دہلی میں تھی اور جائے حادثہ پر جلدی سے جلد پہنچنے کی کوشش کررہی ہوں۔

دوسری طرف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو ”ہر ممکن مدد“ دی جا رہی ہے۔ مغربی بنگال کے چیف سکریٹری ایچ کے دویدی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ تصادم ایک ”سنگین حادثہ“ ہے۔

Odisha

Coromandel Express