Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”بزدار نے تو کبھی سیاست کی ہی نہیں تو علیحدگی کس سے اختیار کی“

پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان کا سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی سیاست چھوڑنے پر ردعمل
شائع 02 جون 2023 08:19pm
پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان - تصویر/ فائل
پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان - تصویر/ فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما و مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی سیاست چھوڑنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کی سیاست چھوڑنے پر دُکھ ہوا ہے۔

منظوروسان نے کہا کہ بزدار نے تو کبھی سیاست کی ہی نہیں تو علیحدگی کس سے اختیار کی، ہوتا یوں کہ سیاست بزدار کو چھوڑتی لیکن یہاں تو بزدار نے سیاست چھوڑ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست سے بزدار کو تو نقصان نہیں ہوا البتہ سیاست کو بزدار سے نقصان ضرور ہوا ہے۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ جس نے بزدار کو وزیراعلیٰ سے ہٹایا آج وہ اینٹی کرپشن میں اندر اور بزدار باہر ہے، بزدار نے سیاست چھوڑدی پارٹی نہیں کیونکہ وہ پی ٹی آئی میں کبھی تھا ہی نہیں۔

مزید پڑھیں: فواد ہمارا تھا اور ہمارا ہی رہے گا، منظور وسان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سیاست سے بریک لے رہا ہوں۔

Usman Buzdar

Manzoor wasan

Politics June 2 2023