Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، ملازمہ بن کر گھروں میں چوریاں کرنیوالی 2 خواتین گرفتار

خواتین سے چوری شدہ طلائی زیورات، نقدی برآمد
شائع 02 جون 2023 08:04pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کراچی میں ساؤتھ زون انوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بنگلوں میں چوریاں کرنے والی 2 خواتین گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار خواتین گھروں میں ملازمہ بن کر وارداتیں کرتی تھیں جن کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج تھا تکنیکی بنیاد پر تفتیش کرتے ہوئے پکڑا ہے۔

گرفتار خواتین کے قبضے سے چوری شدہ طلائی زیورات اور63 ہزار 600 روپے برآمد ہوئے ہیں، دونوں خواتین کا سابقہ کی کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

پاکستان

Karachi Street Crimes