Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس سے ملاقات نہ کرنے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی وضاحت

ویڈیو کے ذریعے تاثر دیا گیا کہ میں چیف جسٹس سے نہیں، جسٹس فائز عیسیٰ
شائع 02 جون 2023 07:48pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال سے ملاقات نہ کرنے کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہم وضاحت جاری کردی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ویڈیو کے ذریعے تاثر دیا گیا کہ میں چیف جسٹس سے نہیں ملا جو حقیقت کے خلاف اور غلط فہمیوں کا باعث بنتی ہیں، سپریم کورٹ میں کوئی الگ گروپ نہیں بنا رکھا ہے۔

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تقریب حلف برداری کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے متعلق وضاحت سامنے آگئی ہے۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس بندیال اور جسٹس عیسی کے آمنے سامنے کی ویڈیو وائرل

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نے کہا کہ گزشتہ روز جسٹس اقبال حمید الرحمان اور ان کی اہلیہ کو سلام کرنے اور مبارکباد دینے گیا، مبارکباد دینے کے دوران میری چیف جسٹس سے ملاقات ہوئی، میں نے چیف جسٹس سے سلام دعا کی، جسٹس سید محمد انوار سے ملاقات کے دوران کسی نے یہ لمحہ ریکارڈ کیا، اس بات کا غلط طور پر اضافہ کیا گیا کہ میں نے چیف جسٹس کو سلام نہیں کیا، میں نے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال سے بھی ملاقات کی اور ان کا حال بھی پوچھا، ویڈیو میں تاثر دیا گیا کہ میں چیف جسٹس سے نہیں ملا۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمان نے حلف اٹھا لیا

انہوں نے کہا کہ جسٹس اقبال حمید الرحمان کی اہلیہ اپنے خاندان کے کچھ افراد سے ملوانا چاہتی تھیں جس کی وجہ سے ان کی طرف متوجہ ہوا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ حقیقت کے خلاف خبریں نہ پھیلائی جائیں، یہ غلط فہمیوں کا باعث بنتی ہیں، گٹھ جوڑ کے ذریعے بنائی گئی کہانیوں کا ماضی میں اپنے خاندان سمیت شکار رہ چکا ہوں، قرآن پاک کی آیت ہے کہ خبر پھیلانے سے قبل اس کی صداقت کی تحقیق کر لیا کرو کہ کہیں تم لاعلمی میں کسی کو نقصان نا پہنچا بیٹھو۔

مزید پڑھیں: ہم دشمن سے اتنی نفرت نہیں کرتے جتنی ایک دوسرے سے کرتے ہیں، جسٹس فائزعیسٰی

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں کوئی الگ گروپ نہیں بنا رکھا، آئین کے تحفظ اور دفاع کے لیے اپنے حلف کا پابند ہوں، آئین کے خلاف کسی اقدام کی توثیق نہیں کر سکتا، حقائق مسخ کرکے متنازع بیانیہ گھڑنا ادارے کے لیے نقصان دہ ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ ججز کے نئے فیصلوں سے عدالتی بحران شدید ہونے کا خدشہ

CJP

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

Justice Qazi Faez Isa

Supreme Court of Pakistan