Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا ایلون مسک نے بھارت میں خاموشی سے شادی کرلی؟

تصاویر میں ایلون مسک کو شیروانی میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے
شائع 02 جون 2023 07:02pm

ٹوئٹر کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دلہا کے روپ میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک کی ایسی تصویریں سامنے آئی ہیں جن میں وہ دولہا بنے مسکرا رہے ہیں اور لگ رہا ہے کہ جیسے انہوں نے کسی مشرقی ملک خصوصاً پاکستان یا بھارت میں شادی کر لی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ایون مسک کو شیروانی پہنے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں وہ چشمہ لگائے خوشی خوشی مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ان تصاویر کے سامنے آنے کی دیر تھی کہ ایک دفعہ تو انٹرنیٹ صارفین بھی حیران رہ گئے تاہم آپ کو یہ بتادیں کہ مذکورہ تصاویر اصلی نہیں ہیں بلکہ انہیں ایک فوٹوگرافر نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) ٹیکنالوجی کی مدد سے تخلیق کیا ہے۔

فوٹوگرافر نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا جب میرے خیالوں میں ایلون مسک کی بھارت میں شادی ہوئی۔

فوٹوگرافر نے مزید لکھا کہ ایک وقت تھا جب ہم اپنے خیالات کو کاغذ پر پینٹ کیا کرتے تھے اور اب کمپیوٹر یا مصنوعی ذہانت کے ذریعے ان کو حقیقت کا روپ دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کے مالک بننے کے بعد سے ایلون مسک کسی نہ کسی تنازع کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں مگر ان کی دلہا کے لباس میں تصاویر دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

Elon Musk