Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ پہچان سکتے ہیں کہ ہریتھک روشن کے ساتھ یہ دو بچے کون ہیں؟

یہ بچے بالی ووڈ کے بڑے اداکار بن چکے ہیں
شائع 02 جون 2023 06:50pm

اکثر ٹی وی اسکرینوں پر جلوے بکھیرنے والے شوبز ستارے اپنے بچپن کی تصاویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیتے ہیں ۔

ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر سامنے آئی جس میں بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کے ساتھ دو بچوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم کیا آپ برسوں پُرانی اس تصویر میں ہریتھک روشن کے ساتھ موجود بچوں کو پہچان سکتے ہیں ؟ جو آج بالی ووڈ کے بڑے اداکار بن کر اپنا یہ خواب پورا کر چکے ہیں۔

اگر آپ انہیں پہچاننے میں ناکام ہوگئے ہیں تو چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں تصویر میں موجود بچے وکی کوشل اور سنی کوشل ہیں ۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے سوشل میڈیا پر اپنی اور ہریتھک روشن کی آئیفا ایوارڈز کی ڈانس پرفارمنس کی وائرل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ چھوٹا سا لمحہ ہمیشہ میرے لیے کیوں خاص رہے گا؟ جاننے کے لیے دائیں جانب سوائپ کریں‘۔

وکی کوشل سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہریتھک روشن نے بھی ان کی پوسٹ پر ردِعمل دیا جس میں انہوں نے لکھا کہ اب تم نے مجھے ایک لمحہ دے دیا ہے جو میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔’

Vicky Kaushal

Hrithik Roshan